منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(3 نومبر 2025) : پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج سونے کی قمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 1300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہورہا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 4015 ڈالر کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتیں سونے کے ریٹس پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں