کراچی (05 مئی 2026): عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں آج سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہو کر فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کمی سے 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہوگئی، فی تولہ چاندی 65 روپے کی کمی سے 7849 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4555 ڈالر پر آگیا۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


