کراچی: بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 6 ہزار500 روپے کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا65 ڈالر کمی سے 5106 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی37روپے کمی سے8ہزار894 روپے کی ہو گئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


