کراچی : سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ لاکھ 26 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹس میں اضافے کے اثرات کے باعث پاکستان میں دیکھنے میں آئے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ہوا اور 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 5,035 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور 8,615 روپے پر برقرار رہی۔
Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


