کراچی (18 مارچ 2026): آج کاروباری روز کے دوران پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح عالمی صرافہ بازار میں سونا 5010 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہا جبکہ چاندی کی قیمت 75 روپے کمی سے 8 ہزار 494 روپے ہوگئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


