بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 975 روپے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 163 ڈالر مہنگا ہوکر 4413 ڈالر پر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ چاندی بھی 570 روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 454 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست مرتب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں