تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سونے کی قیمتوں ‌میں معمولی اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق  انٹرنیشنل مارکیٹ میں  کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1744 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ دس اپریل بروز ہفتے کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموری طور پر 181 روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سونا خریدنے کے خواہش مند افراد موقع سے فائدہ اٹھائیں!

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ تین ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 77 روپے پر پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 10 اپریل کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 103,900روپے

دس گرام قیمت: -/ 89,077 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -