تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 1286 روپے مہنگا ہوکر 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا،جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار دو سو پچار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -