تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستانی تاریخ میں ایک بار پھر سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 1825 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان بھر میں ایک بار پھر سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار دو سو پچار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1929 روپے سے بڑھ کر 97 ہزار 308 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں ایک گرام سونےکی قیمت نو ہزار نو سو چوالیس روپے انہتر پیسے جبکہ ایک ملی گرام سونا 90 روپے چورانے پیسے کا ہوگیا۔

آج بتاریخ 21 جولائی 2020 کے ریٹ

فی تولہ سونے کی قیمت : -/ 113،000

دس گرام کی قیمت: -/97،308

یاد رہے کہ ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ دس گرام سونا 1371 روپے مہنگا ہوکر 95 ہزار 379 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں کے جیولرز نے نئی قیمتوں کے ساتھ لین دین کی۔

Comments

- Advertisement -