تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1909 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق انٹرنیشل مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 326 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 جبکہ دس گرام کی قیمت 96 ہزار 91 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 2 اکتوبر کو سونے کے ریٹ
فی تولہ قیمت: -/ 112,100

دس گرام قیمت: -/ 96,091

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -