تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی اونچی اڑان

کراچی: بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹریڈنگ بند ہونے پر سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز اضافے کے بعد 1745 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے کیونکہ فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1672 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 92 ہزار 678 تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 20 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 108,100روپے

دس گرام قیمت: -/ 92,678 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 91 ہزار 906 روپے تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -