سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار وپے سے تجاوز کرگئی gold price
The news is by your side.

Advertisement

سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار وپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرے بار سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 9 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 52 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 742 روپے بڑھ کر 44 ہزار 742 روپے تک پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10ماہ کی بلند ترین سطح پر

معاشی ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو قرار دیا ہے کیونکہ امریکا نے شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی اور حملے کی دھمکی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کے لیے گولڈ خرید رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں کی سونا خریدنے میں دلچسپی کے باعث عالمی منڈی میں اس کی طلب میں اضافہ ہوا اور اسی وجہ سے قیمتیں 52 ہزار روپے سے تجاوز کرگئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں