تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں تین ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1735 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 114 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 91 ہزار 906 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 19 مارچ کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 107,200روپے

دس گرام قیمت: -/ 91,906 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 680 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 400 اور دس گرام کی قیمت 91 ہزار 220 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -