The news is by your side.

Advertisement

سونے کی بلند پرواز، قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی اونس قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی اونس قیمت 1837 ڈالر کی ٹریڈنگ پر بند ہوئی، عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آخری یعنی ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کُل 1 ہزار 111 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 950 روپے تک پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 511 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 121 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 12 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 110,950روپے

دس گرام قیمت: -/ 95,121 روپے

واضح رہے کہ ایک روز قبلپاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 84 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 350 جبکہ دس گرام کی قیمت 94 ہزار 610 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں