تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج بتاریخ 13 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے تک پہنچ گئی اسی طرح دس گرام کی قیمت 686 روپے سے بڑھ کر 96 ہزار 493 تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 13 نومبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/  112,550روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,493 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں  50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمت  ایک لاکھ 11 ہزار 750 روپے اور دس گرام کی قیمت 43 روپے کمی کے ساتھ 95 ہزار 807 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -