تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 4 ہزار 300 روپے کمی ہوئی تھی تاہم آج سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 39 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونا 4 ہزار 887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 942 روپے رہی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافہ کے بعد 1777 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 34ہزار 200 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا 3686 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے میں دستیاب تھا۔

Comments

- Advertisement -