کراچی(11 دسمبر 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے میں پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 4212 ڈالر پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیزی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ بتایا جارہا ہے جبکہ چاندی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، 73 روپے اضافے سے دس گرام چاندی کی قیمت 5531 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


