تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سونے کی قیمتوں‌ کے حوالے سے بڑی خبر

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ایک ڈالر اضافے کے بعد سونے کی ٹریڈنگ 1879 ڈالر فی اونس پر ہوئی۔

عام طور پر عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھتی ہیں مگر آج ایسا نہ ہوا اور گزشتہ روز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں قیمتیں مستحکم رہیں اور خرید و فروخت گزشتہ روز والی قیمت پر ہی ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں‌ معمولی اضافہ

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی فروخت 1 لاکھ 13 ہزار 600 جبکہ دس گرام کی فروخت 97 ہزار 393 کے ساتھ ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت پرانے ریٹ کے ساتھ ہی ہوئی۔

آج بتاریخ 30 دسمبر کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 113,600روپے

دس گرام قیمت: -/ 97,393 روپے

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اضافے کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 97 ہزار 393 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -