تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 1797 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج بروز جمعہ بتاریخ 10 ستمبر 2021 کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجمودی طور پر 743 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 12 ہزار 400 اور 96 ہزار 365 روپے تک پہنچ گئیں۔

آج بتاریخ 10 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,400روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,365 روپے

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں بھی آج ڈالرز کی قدر میں اضافہ ہوا، جس کے باعث ایک ڈالر کی قیمت 168 روپے سے تجاوز کرگئی۔

Comments

- Advertisement -