تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

عالمی مارکیٹ‌ میں‌ اضافے کے باوجود سونے کی قیمت مستحکم

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1921 ڈالر فی اونس کی سطح تک پہنچی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے قیمت بڑھنے کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہیں، یعنی لین دین گزشتہ روز والے ریٹ 1 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کے ساتھ ہوا۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا اور لین دین 99 ہزار 879 روپے کے ساتھ ہوئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 اور دس گرام کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ روز اضافے کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی لین دین بالترتیب 1 لاکھ 16 ہزار 500 اور 99 ہزار 879 روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔

آج بتاریخ 13 اکتوبر  کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 116,500

دس گرام قیمت: -/ 99,879

واضح رہے کہ ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 اور 1500 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -