کراچی: گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7800 روپے کی بڑی کمی کے بعد آج اس کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی۔ ایک تولہ 24 قراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قراط سونے کی قیمت 89 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 68 ہزار 981 ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 22 قراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 1892 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں اچانک 7800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار200 روپے پر آگئی تھی۔