اشتہار

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 اکتوبر 2026): پاکستان میں سونے اور چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4165 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں 81 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 6175 روپے پر پہنچ گئے۔

Follow US on ARY Tube

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں