کراچی (17 جون 2026): پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا، اسی طرح سونے کی دس گرام قیمت 170 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4328 ڈالر ہوگئی۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی 44 روپے اضافے سے 7497 روپے ہوگئی۔
دو روز قبل عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بیک وقت 10 ہزار 800 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 720 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 4 ہزار 327 ڈالر کی سطح پر بند ہوا جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کو بھی بڑا جھٹکا لگا۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 509 روپے ہوگئی۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔


