جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑے ہیں، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا2 لاکھ36 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعد مقامی سطح پر کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 2486روپے اضافے سے 2 لاکھ 2ہزار675 روپے ہوگئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں