کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں آٹھ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قدر 1940 امریکی کرنسی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ10 گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے ہو گئی ہے۔