منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سونے کی نئی قیمت میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قیمت بڑھنے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 امریکی ڈالر کے بعد 2006امریکی ڈالر ہوگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ33ہزار100روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار714روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99ہزار846روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.86 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور نئی قیمتیں بالترتیب 2950 روپے اور 2529.14 روپے ہوگئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں