ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز بعد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کئی روز سے جاری کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں قیمت میں میں کمی کی وجہ سے خریداری میں تیزی آگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث سونا 2ہزار400روپے مہنگا ہوگیا۔

قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ بازار کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2ہزار 837روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 63 ہزار 237 روپے کا ہوگیا دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1811 ڈالر کا ہے۔

 

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں