جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کئی روز سے جاری سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی بعد آج دوسرے دن بھی سونا پھر مہنگا ہوگیا، ہزاروں روپے اضافے سے پچھلی ساری کمی پوری ہوگئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، فی تولہ قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 872 ڈالر فی اونس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں