کراچی : کئی روز سے جاری سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی بعد آج سونا پھر مہنگا ہوگیا، ہزاروں روپے اضافے سے پچھلی ساری کمی پوری ہوگئی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
- Advertisement -