The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمتوں میں پھر کمی

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی ڈالر کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں مثبت اثرات دیکھنے کو ملے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کرونا کے خوف کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے آج بھی لین دین میں احتیاط کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کمی کے بعد 1588 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 900 اور 770 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 990 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ کی قیمت 93 ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 80 ہزار 161 تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

آج کے ریٹ

فی تولہ : 93،500 روپے

دس گرام : 80،161 روپے

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی تھی جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ 94 ہزار 400 تک پہنچ گئی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں