site
stats
بزنس

سونے کی قیمتوں میں5 فیصد اضافہ، 2سال کی بلند ترین سطح پر

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی خبر نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا وہی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔

برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے فورََا بعد اسٹاک اور کرنسی مارکیٹوں میں شدید ترین مندی دیکھی گئی، جس کے برعکس سونے کی قیمتوں میں پانچ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، ہر معاشی بحران میں سرمایہ کار سونے کو ہی محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔

برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلا کے ریفرنڈم کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت بائیس فی صد اضافے کے ساتھ، ایک ہزار تین سو بائیس ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونا دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے, ماہرین کے مطابق قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے سے متعلق ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کردی ہے۔

نتائج کے مطابق یورپی یونین سے انخلاء کی حمایت میں 51.8 فیصد جبکہ مخالفت میں 48.2 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔

ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے تو پاؤنڈ کی قدر تیزی سے گرنا شروع ہو گئی اور بارہ فیصد تک کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تینتیس ڈالر پر پہنچ گئی جو انیس سو پچاسی کے بعد سے پاؤنڈ کی کم ترین سطح ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top