بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 12 ہزار سے زائد کی ریکارڈ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت ریکارڈ کمی کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 12 ہزار 627 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 364 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی 385 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 929 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی منتقل ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں