ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت میں ایک دن میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ، آج ایک بار پھر سونا مہنگا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 6 ہزار 337 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 74 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 75 ڈالر تک جا پہنچا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 115 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 209 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں