ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا ، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیزی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5,900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 5,065 روپے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل پیر کے روز بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ نرخ 7,400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے تک جا پہنچے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں سونے کی قیمت 59 ڈالر اضافے سے 4,134 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں 144 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5,353 روپے فی تولہ مقرر کی گئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں