کراچی: پاکستان میں سونا فی تولہ 1600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1371 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4730 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا؛ پاکستان میں فی تولہ چاندی 130 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 934 روپے کی ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


