ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں نظر آ رہے ہیں، جہاں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4776 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان رہا۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 326 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 260 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں