ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے کی تاریخی حد عبور کر گئی، یہ مسلسل تیسرا روز ہے جب قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 503,462 روپے پر پہنچ گئی ہے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے اضافے کے بعد 431,637 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4,811 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

سونے کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے اضافے کے بعد 8,404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، خلیجی اور یورپی ممالک کی مارکیٹس میں سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور عالمی سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں