جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے پر برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 482,462 روپے پر برقرار ہے ، اسی طرح 10 گرام سونا 413,633 روپے پر ہے۔

گذشتہ روز سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 482,462 روپے پر آگئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی، جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 4,601 امریکی ڈالر رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ 9,525 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 100 روپے زیادہ ہے

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں