کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت گرگئی اور فی تولہ 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے ساتھ 4,595 ڈالر پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 43 روپے کم ہو کر 9 ہزار 482 روپے پر آ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سونے کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی عوامل نے مقامی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


