منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ ، خریداروں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی کمی کے بعد کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اور تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا لاکھوں روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملکی تاریخ کا ایک بڑا کریش دیکھا گیا ہے جس کے بعد کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتیں نیچے کی سطح پر آگئیں۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 14,900 روپے کی بڑی کمی کے بعد کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13,410 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

بین الاقوامی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 149 ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ اب 4,156 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی آئے۔

سونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا، پاکستان میں فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 946 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی بڑی ہلچل اور مقامی سطح پر روپے کی قدر کے استحکام کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں