کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور فی تولہ 5 لاکھ سے نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکمشت 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے فی تولہ مقرر کر دی گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 833 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 243 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4767 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 760 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 734 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس بڑی تبدیلی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست مرتب ہوئے ہیں۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


