بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ، فی تولہ 5 لاکھ روپے سے نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونا سستا ہوکر 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آگیا جبکہ فی تولہ چاندی بھی سستی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے پاکستان میں فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 90 ہزار تین سو باسٹھ روپے کا ہوگیا۔

اس کے ساتھ دس گرام سونا 18 ہزار چارسو تینتیس روپے کم ہوا، اور اس کی قیمت چارلاکھ بیس ہزار چارسو چھ روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو سو پندرہ ڈالر کمی سے چار ہزار چھ سو چھہتر ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب صرافہ بازارایسوسی ایشن کا کہنا ہے فی تولہ چاندی چھ سوایک روپے کمی کے ساتھ 8 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں