کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑے اضافے کے بعد 500,000 روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 87 روپے اضافے کے بعد 9,869 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 76 روپے مہنگی ہو کر 8,461 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا ریکارڈ سطح 4,713 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


