کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونا 1,000 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 1,000 روپے سستا ہو کر 500,162 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 428,808 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4,778 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے کم ہو کر 8,358 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ سفارتی مذاکرات کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں استحکام کے بجائے کمی دیکھی جا رہی ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


