اسلام آباد : پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح چھونے کے بعد نیچے آگئی اور فی تولہ 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 832 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 30 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 903 روپے کی ہو گئی۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


