کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا اور 9,100 روپے مہنگا ہو کر 5,14,662 روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9,100 روپے مہنگا ہو کر 5,14,662 روپے تک پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7,802 روپے کے اضافے سے 4,41,247 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 191 ڈالر کے اضافے سے 4,923 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جس سے پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 372 روپے بڑھ کر 10,258 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی کے اثرات نے مقامی قیمتوں کو بھی بلند سطح تک پہنچا دیا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


