کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کردی اور فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10,900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت یہ 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9,345 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 109 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5,097 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب کراچی میں فی تولہ چاندی 16,000 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عالمی طلب اور ڈالر کی مضبوطی نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


