کراچی : بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں سونا مزید سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 1,000 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 601 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 4,445 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔
پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت
یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


