ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور 4 لاکھ کا قریب جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں دو روز کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر مہنگا ہو کر 3759

ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں