منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح عبور کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

(29 ستمبر 2025): پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے بھی زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار  59 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 818 ڈالر کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی مانگ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں